اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں کسی کودھاوانہیں بولنےدیں گے۔ احتجاج سب کا حق ہے لیکن ملک کی قیمت پر نہ کریں۔ چھوٹا سا بھی واقعہ ہوگیا اس کا خمیازہ پوری زندگی بھگتنا ہوگا۔
واجپائی صاحب جب لاہور آئے تو چھوٹا سا واقعہ ہوا آج تک بھگت رہے ہیں۔ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ،ہر کوئی اپنی ذمہ داری کا احساس خود کرے۔ ابھی بھی کہہ رہا ہوں کل تک کا وقت ہے۔
اگر کوئی کرے گا تو کسی قسم کی نرمی کی توقع نہ کرے۔ ہمارے لیے یہ بہت ہی باریک لائن ہے۔ خدارا کل کا دن ہمارے لیے اہم ہے بطور پاکستانی سب خیال کریں۔
17تاریخ تک ہمارے لیے بہت ساری چیزیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی برطرفی شروع