اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد کے لیے ’ہمت کارڈ‘ پروگرام کا آغاز کردیا

لاہور(  اے بی این نیوز     )وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد کے لیے ’ہمت کارڈ‘ پروگرام کا آغاز کردیا۔انہوں نے کہا ہے کہ خصوصی افرادکوقومی دھارےمیں شامل کرناترجیح ہے۔ پنجاب میں65ہزارافراد کوخصوصی کارڈفراہم کیےجائیں گے۔ ہمت کارڈ کیلئے معاونت کرنے پر بینک آف پنجاب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ہماری کوشش ہے مستحق افرادکوجلدکارڈفراہم کیےجائیں۔ یہ2کروڑ60لاکھ روپےکاپروگرام ہے لوگ فائدہ اٹھاسکیں گے۔ مستحق افرادکو3ماہ کےساڑھے10ہزارروپےملیں گے۔
چاہتی تھی کہ خصوصی افرادکسی پربوجھ نہ بنیں۔ مستحق افرادکواللہ تعالیٰ نےبہت سی صلاحیتوں سےنوازاہے،۔ آپ کی اس آزمائش میں آپ کیساتھ ہوں ہرممکن تعاون کرونگی۔ اس پروجیکٹ کوہم65ہزاروپےسےاوپرلےکرجائیں گے۔ یہ ہمت کارڈ15اکتوبرسےآپ کاٹریول کارڈبنےگا۔
مسلم لیگ(ن)ہمیشہ مستحق طبقات کی مددکرتی ہے۔ مسلم لیگ(ن)کےدورمیں ملک میں ترقیاتی کام ہوئے۔ کیاوجہ ہے کہ جب روپیہ مستحکم ہوتاہےتو(ن) لیگ کادورہوتاہے۔ آج مہنگائی38فیصدسےکم ہوکر6فیصد پرآگئی ہے۔ ہماری حکومت جب بھی حکومت میں آتی ہےعوام کاسوچتی ہے۔ خیبرپختونخواکےعوام کیلئےبھی میرادل درد محسوس کرتاہے۔ خیبرپختونخوامیں جووسائل آپ کےپاس ہیں عوام پرخرچ کرنےچاہیے۔
میرابھی دل چاہتاہے کہ خیبرپختونخوا کےعوام کوہرسہولت ملے۔ مجھےرات کونیندنہ آئےاگرعوام کاپیسہ اپنی عیاشیوں پرخرچ کروں۔ مجھےخیبرپختونخواسےلوگ خط لکھتےہیں کہ ہمارےپاس سہولیات نہیں ہیں۔ جن لوگوں سےکام نہیں ہوتااورکرنےنہیں دیتےوہ ذہنی مفلوج ہیں۔
آپ ا یک صوبےکودوسرےصوبےسےلڑانےکی کوشش کررہےہیں۔ کسی بھول میں نہیں رہنامریم نوازکودہشتگردی سےنمٹناآتاہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آتی ہے عوام کاسوچتی ہے،مہنگائی کاسوچتی ہے۔

مزید پڑھیں :ہر ڈکٹیٹر کہتا ہے تمام کرپٹ ارکان اسمبلی اور ایوان کو ختم کردوں گا، سب لوگ ملٹری رجیم جوائن کر لیتے ہیں، چیف جسٹس

متعلقہ خبریں