اہم خبریں

آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،اب نکلنا پڑے گا سبکو، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ آج کا فیصلہ پاکستان کی ائین کے خلاف آیا ہے ۔پی ٹی آئی کے سیٹ آ ج ان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کو پاکستان کی عوام نے نامنظور کیا تھا ۔
پاکستان ایک بینادی نقطہ کے اوپر ہے ۔عوام کو بولنے ،،اظہار خیال کرنے کا نقطہ ہے۔ اج کا فیصلہ ارٹیکل 8 کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ

آج کے بعد یہ ترامیم ہو جاتی ہے تو جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے سب ائینی ہو جائے گا۔ اس ترامیم کے بعد لوگوں کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے گا اور سالہ سال ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہو گا۔
یہ ریاست اج کس طرف جا رہی ہے ایک تشویش ناک صورتحال ہے۔

نیشنل سیکورٹی کے نام پہ اج سے اس ملک میں لوگوں کو ا ٹھایا جائے گا۔آج کا یہ فیصلہ راہیں ہموار کر دے کا ترامیم کانے والوں کے لئے۔ اس آئینی ترمیم کا ساتھ دیتے ہیں تو آنے والی نسلوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ۔
اب نکلنا پڑے گا سبکو ۔ اپنی حکومت کو طول دینے کیلئے یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں :ہر ڈکٹیٹر کہتا ہے تمام کرپٹ ارکان اسمبلی اور ایوان کو ختم کردوں گا، سب لوگ ملٹری رجیم جوائن کر لیتے ہیں، چیف جسٹس

متعلقہ خبریں