تہران ( اے بی این نیوز )ایرانی صدرمسعودپزیشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں خطےمیں امن چاہتاہے۔ خطےمیں کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے۔
اسرائیل خطےمیں کشیدگی بڑھارہاہے۔
اسرائیل نےحملہ کیاتوجوابی کارروائی ضرورکریں گے۔ ادھر دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن نےایران کوپابندیوں کی دھمکی دےدی۔ ایران پرکچھ پابندیاں عائدہونےوالی ہیں۔
امریکاایران کی جوہری تنصیبات پرحملے کی حمایت نہیں کرتا۔ اسرائیلی وزیراعظم سےبہت جلدبات کروں گا۔