اہم خبریں

ایف بی آر کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کر دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو عمل میں لائی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے مختلف محکموں کو ضم یا ختم کر دیا گیا ہے جبکہ نئی آسامیاں بھی تخلیق کی گئی ہیں۔

تبدیلیوں میں شامل ہے کہ ممبر پبلک ریلیشنز کی پوسٹ کو ممبر ٹیکس پیئر سروسز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ممبر اکاؤنٹنگ کی پوسٹ کو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے تحت ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ، ڈی جی آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ڈی جی ریونیو اینالیسس کو ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کے تحت کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ اب ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کے ماتحت ہوں گے۔ اس تنظیم نو کے تحت ممبر آئی ٹی اور ممبر ڈیجیٹل انیشی ایٹو کے اختیارات ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کو تفویض کیے گئے ہیں۔

یہ اقدامات ایف بی آر کی کارکردگی اور اصلاحات کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں، جس کا مقصد ملک میں بہتر ٹیکس نظام کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں :مشرق وسطیٰ کی آگ بھڑکی توپوری دنیاکولپیٹ میں لےگی،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

متعلقہ خبریں