اہم خبریں

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں تناؤ میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ کر دیا

پشاور ( اے بی این نیوز    ) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں تناؤ میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی تناؤ پر گہری تشویش ہے۔
تمام فریقین پر زور دے رہیں کہ امن کو ترجیح دی جائے۔
اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔ اسرائیل نے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
لبنان پر حالیہ حملے نے کشیدگی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔
عالمی برادری تناؤ میں کمی کیلئے کردار ادا کرے۔ پاکستان نے دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے۔ دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا ضامن ہے۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم25 اکتوبر کے بعدکی گئی توخدشہ ہے نہیں کرنے دی جائے گی،بلاول بھٹو

متعلقہ خبریں