لاہور( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان کی ترقی کا سفر 1980سے شروع کیا۔ اپنا گھر اپنا چھت منصوبے کا فیصلہ نوازشریف نےکیا تھا ۔ اپنا سارا وقت عوام کی بہتری کیلئے وقف کروں گی۔
پنجا ب اور وفاق میں نوازشریف کی حکومت ہے۔ نوازشریف نے کہاتھا کہ لوگوں کو گھر بنا کر دیں۔ نوازشریف کی حکومت پر لوگوں کا اعتماد ہے۔
پانچ لاکھ درخواستیں پنجاب بھر سے موصول ہوئی ہیں۔
خوابوں کی تکمیل نوازشریف سے سیکھی ہے۔ اگلے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنیں گے۔ لوگوں کی ضرورت کے مطابق ہی گھر بنا کردیں گے۔ درخواستوں کے حصول کا طریقہ کار بہت آسان بنا دیا ہے،15لاکھ تک قرض کے قسط 9سال میں ادا کرنے ہوں گے ،مہینے کا قسط 15ہزار سے کم رکھا ہے۔