اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آ ئی کا آ ج پنجا ب کے مختلف شہروں میں احتجا ج کا اعلان ۔ میانوالی، جھنگ ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، پیر محل میں دفعہ144 نا فذکر دی گئی۔ موٹر وے ایم تھری ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ پولیس کی بھا ری نفری تعینات۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ مختلف شہروں میں کنٹینرز کھڑےکردیے گئے۔
میانوالی اور بہا ولپور سے پی ٹی آئی کےمتعددمقامی رہنماؤں کوبھی حراست میں لے لیاگیا۔ میانوالی میں سات دن کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جھنگ، فیصل آباد ۔ بہاولپور میں بھی دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ۔ سیکورٹی ہائی الرٹ ۔
جمعہ کوتحریک انصاف کا اسلا م آ با د میں احتجا ج ہو گا۔ ریڈ زون سیل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کو مکمل بند کر نے کا فیصلہ ۔ داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔ فیض آ با د، مارگلہ روڈ، ڈی چوک، میریٹ روڈ، سرینا چوک، نادرا چوک پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے۔
ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ کو کھلا رکھا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے باعث آج رات مری روڈ کو ممکنہ طور پر بند کر دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں :نواز شریف کی برطانیہ کیلئے پرواز تیار،جانئے دیر کس بات کی ہے