اہم خبریں

آئینی عدالت کا جج کوئی بھی بنے ہمیں اعتراض نہیں، شرجیل میمن

کراچی ( اے بی این نیوز   )آئینی عدالت کا جج کوئی بھی بنے ہمیں اعتراض نہیں۔ بلاول بھٹو چاہتے ہیں آئینی عدالت پر سب کا اتفاق پیدا ہو۔ لاکھوں کی تعداد میں مقدمات زیرالتوا ۔ لوگ برسوں فیصلوں کے منتظر رہتے ہیں۔

میثاق جمہوریت کی وجہ سے اٹھارویں ترامیم عمل میں آئی۔ ٓائین سے جمہوری حکومتوں کے خاتمے کی شقیں ختم کرینگے۔

سب نے فیصلہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے گا وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس۔ کہا آصف زرداری کو12سال تک جیل میں رکھا انصاف نہیں دیا۔ ایک شخص کیلئے ریلیف کی فیکٹریاں کھول دی گئی۔

جن لوگوں نے اداروں پر حملے کئے آج وہ ہی ان کے آنکھوں کے تارے بنے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو لاڈلہ پن کی وجہ سے ریلیف ملتارہا

مزید پڑھیں :ایس ایم تنویر نے پالیسی ریٹ میں 500 بنیادی پوائنٹس تک کمی کا مطالبہ کر دیا

متعلقہ خبریں