اہم خبریں

جمعہ کے دن پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد کو دو دن قبل ہی مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )جمعہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کا معاملہ۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کو دو دن قبل ہی مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچا دئے گئے. مارگلہ روڈ 26 نمبر چونگی اور موٹر وے پر کنٹینر زپہنچائے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کر رکھا ہے ۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے جلسےکو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز پہنچا دئے گئے۔ اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں کو بند کرنے لیے کنٹینرز لگاکر جلسے میں شریک ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو روکنے کی کوشش جاری ہے ۔

قبل ازیں علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ختم۔ علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین کی بانی پی ٹی ائی سے کانفرنس روم میں ملاقات کرووائی گئی۔

ملاقات سوا گھنٹہ تک جاری رہی۔ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں :پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ذاکر نائیک،خصوصی انٹرویو آج رات 10 بجے صرف اے بی این نیوز پر

متعلقہ خبریں