اہم خبریں

ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ۔ تمام ٹیکس دہندگان جرمانہ اور سزاؤں سے بچنے کیلئے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 30ستمبر تک ہے۔ قبل ازیں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن کا آخری روز ہے۔ جبکہ ملک میں ٹیکس ریٹرن کرانے والوں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ سال کی نسبت دوگنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا۔ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 33 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی۔ گوشواروں کے ساتھ اب تک 55 ارب 49 کروڑ ٹیکس بھی جمع ہوئے۔
اسلام آباد:37 فیصد افراد نے گوشواروں کے ساتھ کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا۔ قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 742 ہے۔ تاجر تنظیموں کی جانب سے ایف بی آر سے آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ۔
مزید پڑھیں : عمران خان اور باقی رہنماؤں کیخلاف جعلی مقدمات ختم کیے جائیں، شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں