اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انٹر پارٹی الیکشن کیس کے حوالے سے افوائیں پھیلائی جارہی ہیں۔ انٹرپارٹی الیکشن کیس 2اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں لگا ہے۔
پارٹی چیئرمین شپ عمران خان کی میرے پاس امانت ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور لوگوں کو پرامن طور پر لارہے تھے۔ احتجاج کا وقت ختم ہوا تھا اس لیے ختم کرنے کا اعلان کیا ۔
بشری بی بی کا توشہ خانہ کیس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں : ہمیں اس وقت جنگ بندی کرنی چاہیے،امریکی صدرجوبائیڈن















