اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہمارے کامیاب احتجاج سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
ملتان ،میانوالی اور فیصل آباد میں احتجاج ہوگا۔
5اکتوبر کو لاہور میں احتجاج ہوگا۔ اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے آفیشل طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔ آئین میں شہریوں پر گولی چلانے کا کوئی جواز نہیں۔
اگر آپ لوگوں کو بولنے نہیں دینگے تو انتشار پھیلے گا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
سنگجانی اور لاہور جلسے میں این او سی کے باوجود راستے بند کیے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کسی آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔ عمران خان اور باقی رہنماؤں کیخلاف جعلی مقدمات ختم کیے جائیں۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم کی وطن واپسی، کل کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا