اہم خبریں

پی ٹی آئی ، گرفتار کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کافیصلہ،سمابیہ طاہر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ،4 کمسن بچوں کو جوڈیشل کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
سمابیہ طاہر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ۔
مقدمے میں نامزد 4 کمسن بچوں کو جوڈیشل کر دیا گیا ۔
محفوظ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا ۔
کارکنان کو 28 ستمبر کو لیاقت باغ سے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔
سمابیہ طاہر، 80 سالہ روشن بی بی سمیت 11 خواتین عدالت میں پیش کی گئیں۔
وکلا کی جانب سے گرفتار خواتین کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ خواتین کارکنان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ۔

مزید پڑھیں : قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج سیاسی جماعت کا حق ہے، شاہد خاقان عباسی

متعلقہ خبریں