اہم خبریں

عمران خان راولپنڈی احتجاج ختم کرنے پر شدید برہم ، جمعہ کوڈی چوک پر احتجاج کی کال دینے کا حکم

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )عمران خان راولپنڈی احتجاج ختم کرنے پر شدید برہم ہو ئے۔ انہوں نے کہا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ اعظم سواتی نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ
بیرسٹر گوہر نے احتجاج موخر کرنے کی کال دی۔ ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا، لوگوں نے مزاحمت کی اور شام تک لڑتے رہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر احتجاج کامیاب تھا تو موخر کیوں کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے اسے فارغ کریں۔ عمران خان کا اعظم سواتی کی بریفنگ پر بھی برہمی کا اظہار ۔ عمران خان نے کہا کہ آپ کو یہاں صفائیاں دینے کیلئے بھیجا گیا ؟ انہوں نے اعظم خان کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ
اگلے جمعہ ڈی چوک احتجاج کی کال دیں۔ جو مرضی ہو جائے دو دن لگیں ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔

مزید پڑھیں :گھریلواور کمرشل صارفین پہلی ترجیح،وفاقی حکومت کا سردیوں میں گیس فراہمی کا پلان تیار

متعلقہ خبریں