اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کا پلان تیار کر لیا۔ گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی، صنعتیں آخری ترجیح میں شامل ،گیس کی فراہمی کیلئے ترجیحی آرڈر لسٹ میں ترمیم کردی گئی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق کیپٹیو پاور یونٹس کو گیس کی فراہمی آخری ترجیح میں شامل کردیا گیا، صنعتوں کو سی این جی اور سیمنٹ انڈسٹری کیساتھ تیسری اور آخری ترجیح میں شامل کیا گیا ہے.
سرکاری ذرائع کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین، اسپیشل کمرشل اور پراسیس انڈسٹری پہلی ترجیح میں شامل، کھاد فیکٹریوں اور پاور سیکٹر کو دوسری ترجیح میں رکھا گیا ،کیپٹیو پاور سمیت سیمنٹ اور سی این جی کو آخری ترجیح دی جائے گی۔
آرٹیکل 63 اے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس، جسٹس منیب اختر کا بینچ میں شمولیت سے انکار















