اہم خبریں

پی ٹی آئی کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنما پی ٹی آئی وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ اگلا احتجاج میانوالی ،فیصل آباداور ملتان میں ہوگا۔
ہمارا احتجاج پرامن اور پہلے سے بڑا ہوگا۔ ادھر دوسری جانب پی ٹی آئی کا گزشتہ روز احتجاج،پولیس نے خواجہ فاروق کو بھی گرفتار کر لیا۔
اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سمیت 12 دفعات لگائی گئی ہیں۔ لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کا معاملہ ۔
پولیس نے گرفتار کارکنان کو پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی پہنچا دیا ۔ گرفتار کارکنان کو ڈیوٹی شمع یاسین کی عدالت میں پیش کیا ۔ ملزمان کے خلاف راولپنڈی کے 6 تھانوں میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔
عاقل خان ایڈووکیٹ، حسنین سنبل ایڈووکیٹ اور ملک فیصل ایڈووکیٹ بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ۔

مزید پڑھیں :80 ہزار سال بعد 12 اکتوبر کو آسمان پر ایک انہونی چیز دکھائی دے گی،جانئے کیا

متعلقہ خبریں