اہم خبریں

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ سے اہم اعزاز چھین لیا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، ویرات کوہلی نے اپنے کیئرئر کی 72 ویں سنچری سکور کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی 72 ویں سنچری سکور کی ہے اور ساتھ ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، اس سے قبل پونٹنگ سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر تھے، جو 71 سنچریز بنا چکے ہیں،انہوں نے 1995 سے 2012 تک کے اپنے کیرئیر میں 71 سنچریز بنائیں جب کہ کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا اعزاز بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، انہوں نے 1989 سے لے کر 2013 تک کے کیرئیر میں 100 سنچریز بنائی ہیں۔

متعلقہ خبریں