اہم خبریں

خیبر پختو نخوا کے ضمنی بلدیاتی الیکشن، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر انتخا بی مہم چلا نے پر پابندی عائد

پشاور ( اے بی این نیوز   )خیبر پختو نخوا کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر انتخا بی مہم چلا نے پر پابندی عائد۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدرمملکت، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنر، سپیکرز، ڈپٹی سپیکرز، اور وزرا کو مرا سلہ جا ری ۔

اگلے ماہ خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں یہ نشستیں امیدواروں کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہرقسم کے تبادلو ں اورتعیناتیوں پر پابندی عاِئدکردی ہے۔

ریاستی وسائل کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ قواعد وضوابط کی خلاف وزری پر سخت ایکشن لیاجائے گا

مزید پڑھیں :موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ملنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں