اہم خبریں

حسن نصراللہ کی شہادت پر مختلف ملکوں میں احتجاج، لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

لبنان    (اے بی این نیوز)حسن نصراللہ کی شہادت پر مختلف ملکوں میں احتجاج۔ لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان۔ لبنان کےقائم مقام وزیراعظم نجیب میقاتی کہتے ہیں لبنانی میں سرکاری طور سو گ کا آغاز پیر سے ہوگا۔ حسن نصراللہ کی تدفین کے روز عوامی دفاتر بند رہیں گے۔
سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کہتے ہیں واشنگٹن حسن نصراللہ کی شہادت میں اپنے کردار کی نفی نہیں کرسکتا۔ ۔ مزاحمت کا جھنڈا اونچا رہے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا حزب اللہ حسن نصراللہ کی شہادت کے باوجود مزاحمت جاری رکھے گی ۔ یمن اور عراق کا بھی حسن نصراللہ کی شہادت پر تین روزہ ۔

سوگ کا اعلان۔ حسن نصراللہ کی شہادت اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف عرب ممالک میں مظاہرے۔ لبنان، ایران، عراق اور یمن میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین کی اسرائیل کے خلاف نعرے بازی۔ اسرائیل سے بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ خبریں