اہم خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نےایران پر بھی حملے کا عندیہ دے دیا

تل ابیب ( اے بی این نیوز     )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایران پر بھی حملے کا عندیہدیدیا ۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران یا مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں۔کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

حسن نصر اللہ کی شہادت ایک تاریخی موڑ ہے ۔ جو آپ کو مارنے کیلئے کھڑا ہو پہل کرکے اسے مار ڈالو۔ پورے مشرق وسطیٰ نے اسرائیل کی طاقت تسلیم کرلی۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا۔

اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر جو بائیڈن نے حسن نصر اللہ کی شہادت کو اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دیتےہوئے کہا امریکہ حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :حزب اللہ سربراہ شیخ حسن نصر اللہ کا جسد خاکی مل گیا، موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

متعلقہ خبریں