پشاور(اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ، پختونخوا حکومت کا قانونی کارروائی کا فیصلہ۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔ کے پی حکومت عدالت جائے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا۔ پُرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کوئی خیبرپختونخوا حکومت سے سیکھے، کل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جس طرح پنجاب پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنایا سب کے سامنے ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا