اہم خبریں

فاٹا میں نظام کی کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ انگریز کا نظام وفاق کے حوالے ہوا، شاہد خاقان عباسی

ملتان (اے بی این نیوز    )فاٹا کے لوگوں نے خوشی سے خود کو پاکستان میں ضم کیا۔ فاٹا میں نظام کی کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ انگریز کا نظام وفاق کے حوالے ہوا۔ جنرل باجوہ نے فاٹا انضمام پر ملاقات کی تھی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پشاور میں تقریب سے خطاب۔ کہامولانا فضل الرحمن نے انضمام کی مخالفت کی تھی۔

واحد مقصد فاٹا میں باقی ملک کی طرح نظام رائج کرناتھا۔ انضمام ہوگیالیکن قبائل کو آج تک وسائل نہیں ملے۔ آئین پر ملک میں کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہورہا۔ احتجاج کو روکنے کے لئے دیواریں بنائی جارہی ہیں ۔ ملک مزید تفریق برداشت نہیں کرسکتا
مزید پڑھیں :وزیر اعلی ٰخیبر پختو نخوا کا انقلاب لا نے کا اعلان،اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی حل نہیں،علی امین

متعلقہ خبریں