اہم خبریں

بلوچستان میں دہشتگردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا،سرفرازبگٹی

کوئٹہ ( اے بی این نیوز        )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ آج پھر دھرتی پر بے گناہوں کا لہو گرا۔
دہشتگرد بے گناہوں کے قتل کا حساب دنیاوآخرت میں دیں گے۔
بے گناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے۔ دہشتگرد بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا۔
دہشتگرد کب تک بلوں میں چھپیں گے،چن چن کرقتل کا حساب لیں گے۔ ادھر طوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت۔ محسن نقوی کا 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی مزدور کیلئے جلد صحتیابی کی دعا

مزید پڑھیں :کوئٹہ ، مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا

متعلقہ خبریں