اہم خبریں

پرتشدداحتجاج شروع ہوتوریاست اورمعیشت کونقصان ہوتاہے،جاویدلطیف

لاہور(اے بی این نیوز) ن لیگ کے راہنما جاویدلطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشاری ٹولہ لانچ کیاگیا،آئےروزکچھ نہ کچھ ہورہاہے۔ کبھی سناہےصوبےکی حکومت مرکزپرچڑھ دوڑےیادوسرے صوبےپرحملہ کرے۔
وزیراعلیٰ کےپی سرکاری مشینری سےلیس ہوکردوسرےصوبےپرحملہ آورہورہاہے۔ آئینی ترمیم سےمتعلق نوازشریف کاکوئی کردارہےتومجھےعلم نہیں۔ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت بنانےپراتفاق کیاگیاتھا۔
سپریم کورٹ میں اس وقت50ہزارکیسززیرالتواہیں۔ سیاسی کیسزکی وجہ سےعام آدمی کے کیسزالتواکاشکارہوجاتےہیں۔ پرتشدداحتجاج شروع ہوتوریاست اورمعیشت کونقصان ہوتاہے۔

مزید پڑھیں :ہم اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے،دوبارہ سیدھا اڈیالہ جیل کی طرف جائیں گے،علی امین کا پشاور واپسی کا اعلان

متعلقہ خبریں