اسلام آباد (اے بی این نیوز)رہنماپی ٹی آئی مہربانوقریشی نے کہا ہے کہ حکومت نےپرامن شہریوں پرشیلنگ اورربڑکی گولیاں فائرکیں۔
حکومت کوآخرخوف کس چیزکاہے؟
ہم نہیں چاہتے ملک میں کشیدگی ہو،پرامن شہریوں پرتشددکیاگیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سےقبل حکومت نےدفعہ144نافذکردی۔
8فروری کوحکومت نےعوام کامینڈیٹ چھینا۔ حکومت ملک میں جمہوریت کوروندرہی ہے۔ پاکستان کےعوام کوبنیادی حقوق سےمحروم نہیں کیاجاسکتا۔ رہنمان لیگ سینیٹرناصربٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کوجلسہ کرنےسےکسی نےنہیں روکا۔
ان لوگوں نے9مئی کاواقعہ کیاسیاسی جماعت ایساکرسکتی ہے؟تحریک انصاف کارویہ سیاسی جماعتوں والوں نہیں ہے۔ آج پی ٹی آئی کا جلسہ نہیں تھا علی ا مین گنڈاپورپھربھی نہیں پہنچ سکے۔ علی امین گنڈاپوربھی لاہورکاجلسہ ختم ہونےکےبعدجلسہ گاہ پہنچے۔ پی ٹی آئی کےجلسوں میں لو گوں نےآنااب چھوڑ دیاہے۔
مزید پڑھیں :قوم اپنی آزادی کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے، کسی قیمت پر آئین کو پامال نہیں کرنے دینگے،عمران خان