اہم خبریں

سانحہ 9مئی ناقابل معافی جرم ہے،پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں،وزیراعظم

لندن (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ 9مئی ناقابل معافی جرم ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا۔ آرمی چیف نے ایک دوست ملک کا بھی دورہ کیا۔ افواج اور شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم قابل مذمت ہے۔
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔ وہ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر یونس،کیئراسٹارمراور طیب اردوان سے ملاقات کی۔
بطورمنتخب وزیراعظم دنیا تک پاکستانی عوام کی آواز پہنچائی۔
غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ ہم نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ لبنان میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔ فلسطین میں آزاد ریاست کا فی الفور قیام ضروری ہے۔
فلسطینیوں کو اقوام متحدہ میں نمائندگی ملنی چاہیے۔ دوست ممالک کی مدد کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام کا ملنا ممکن نہیں تھا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی ترقی کیلئے ذاتی کوششیں کیں۔
آرمی چیف نے دوست ممالک کا دورہ کرکے آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی.

مزید پڑھیں :قوم اپنی آزادی کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے، کسی قیمت پر آئین کو پامال نہیں کرنے دینگے،عمران خان

متعلقہ خبریں