اسلام آباد (اے بی این نیوز) عمران خان نے اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم اپنی آزادی کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے، ہم گینگ آف تھری کو کسی قیمت پر آئین کو پامال کرکے توسیع نہیں لینے دیں گے۔
ہفتہ کو ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی جانب سے کارکنوں کے نام جاری پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی آزادی کے لیے قربانیاں دینی ہوں گی۔ آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں 15 ماہ سے جیل میں ہوں۔
عمران خان نے زور دے کر کہا کہ ہم گینگ آف تھری کی توسیع کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، وہ آئین کو پامال کرکے گینگ آف تھری کو توسیع دینا چاہتے ہیں، یہ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بوٹس کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے۔ ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، حقیقی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع، تیاریاں مکمل ،بیر سٹر سیف