اہم خبریں

حزب اللہ کیخلاف اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

تہران ( اے بی این نیوز )حزب اللہ کیخلاف اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔ محفوظ مقام پر منتقل۔ ایرا نی میڈیا کا کہنا ہے تہران اگلے لائحہ عمل کیلئے حزب اللہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کاکہنا ہے خطے کی تمام تنظیمیں حزب اللہ کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو بھاری نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

مشیرایرنی سپریم لیڈر علی لاریجانی کہتے ہیں اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کی۔ صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی۔ حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما ہیں۔ ۔ متبادل قیادت تحریک چلانے کیلئے تیار ہے

مزید پڑھیں :حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کون تھے،فلسطین کی آزادی کیلئے ان کی کاوشیں کیا تھیں،جانئے رپورٹ میں

متعلقہ خبریں