اسلام آباد ( اے بی این نیوز )با نی پی ٹی آ ئی کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع۔ تیاریاں مکمل ہیں۔ مشیر اطلا عات خیبر پختو نخوا بیر سٹر سیف کا بیان۔ کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں قافلہ احتجاج میں شرکت کرے گا۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر راولپنڈی سے ٹکرائےگا۔ پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جارہے ہیں۔ پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔ جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کےخاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جعلی حکومت سے نجات دلانا اب فرض بن چکا ۔