اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنیوالے6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 5 مختلف کارروائیوں میں تعلیمی اداروں کے اطراف سے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مختلف کارروائیوں کے دوران 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔فراش ٹاؤن اسلام آباد کے قریب ملزمان سے 150 گرام چرس اور 10 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ اسی طرح لاہور میں ڈیفنس روڈ پر یونیورسٹی کے قریب سے ملزمان سے 200 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

کینال روڈ لاہور پر کالج کے قریب ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس، 100 گرام آئس اور 50 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں دو ملزمان سے 96 بوتلیں شراب اور 2 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ اسی طرح حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوجام میں یونیورسٹی کے قریب چھاپہ مار کر ملزمان سے 10 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ،3 اہلکار زخمی

متعلقہ خبریں