اہم خبریں

ڈاکٹر شاہنواز قتل،پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج،سنگین سوالات نے جنم لے لیا

میرپورخاص( اے بی این نیوز    )سندھ کے ضلع میرپورخاص میں ڈاکٹر شاہنواز کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس مقدمے میں ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پی چوہدری اسد، ایس ایس پی آصف رضا سمیت دیگر اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 20 ستمبر کو عمرکوٹ میں پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ڈاکٹر شاہنواز پر توہین مذہب کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے بعد وہ روپوش ہو گئے تھے۔ تاہم، انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی تھی۔

سندھ کے وزیر داخلہ ضیالنجار نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی مقابلے میں مارا گیا، جبکہ اس واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے کہ آیا وہ بے گناہ تھے یا مجرم۔ واقعے میں ملوث دو پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ حالیہ دنوں میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کا دوسرا واقعہ ہے، جس نے صوبے بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں :اگر فضل الرحمان کو 6 نکات پر اعتراض ہے تو حکومت کو انہیں چھوڑ دینا چاہیے، رانا ثناء اللہ

متعلقہ خبریں