اہم خبریں

راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ، رینجرز تعینات،دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ، رینجرز تعینات کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد۔
پابندی کا اطلاق 28 اور 29 ستمبر کو ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
راولپنڈی کے اضلاع، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ب واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا کل راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ شمالی پنجاب کے تمام عہدیداران کو ٹاسک سونپ دئیے گئے۔ اضلاع کے تمام ایم این اے اور ایم پی ایز کو سو سو کارکن ساتھ لانے کی ہدایت۔ مختلف امور کے لئے کمیٹیاں تشکیل ۔ ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو آج کارکن کو راولپنڈی پہنچانے کا حکم۔ مقامی رہنماؤں کی جانب سےکارکنوں کی رہائش اور کھانے کا بندوبست کرنے کی ہدایت جاری ۔ پولیس نے بھی شہر بھر کے تمام ہوٹلز اور سرائے کی نگرانی شروع کردی۔ نیز ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس صرف اور صرف آئینی ترامیم پر بات ہو ۔ یہ صرف اور صرف عمران خان کو تحریک انصاف کو بین کرنا چاہتے ہیں۔
میں کہتا ہوں اس حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔
یہ کیسے آئین کا کیسے تحفظ کر سکتے ہیں۔ اس حکومت کو بٹھایا ہی گیا صرف اور صرف آئین پر حملے کیلئے بٹھا یا گیا ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے کہ وہ سب کے سامنے ہے۔ ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا اغوا کیا گیا۔

آپ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے یہ جو ڈرامے کر رہے ہیں یہ ہونے نہیں دینگے۔ یہ صرف تحریک انصاف کی جنگ نہیں ہے ملک میں آئین اور قانون کی جنگ ہے۔ ہم ہر سطح تک جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا آج پھر بے نتیجہ اجلاس ختم ہو گیا۔ تر کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے مزید کہا کہ
الیکشن کمیشن ایک پارٹی بن چکا ہے۔ یہ جو ملک میں بحران ہے یہ صرف اور صرف الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہے۔ کل جو راولپنڈی میں جلسہ تھا ہمارا لیکن پھر یہ ہمارے ساتھ جو کرتے ہیں سب کو پتا ہے۔
این او سی نہیں جاری کر رہے تو ہم لیاقت باغ احتجاج کریں ۔ یہ احتجاج عدلیہ کی آزادی اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ جو بھی ملک لوٹنے والوں کو سپورٹ کرے گا وہ اتنا ہی قصوروار ہے جتنا لوٹنے والا ہے۔
لوگ آپ سے بھی نفرت کریں گے۔

مزید پڑھیں :اس وقت ملک میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، شبلی فراز

متعلقہ خبریں