اہم خبریں

پی ٹی آئی کا کل بھر پور احتجاج، عہدیداران کو ٹاسک سونپ دئیے گئے، کمیٹیاں تشکیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی کا کل راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ ۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ شمالی پنجاب کے تمام عہدیداران کو ٹاسک سونپ دئیے گئے۔ اضلاع کے تمام ایم این اے اور ایم پی ایز کو سو سو کارکن ساتھ لانے کی ہدایت۔ مختلف امور کے لئے کمیٹیاں تشکیل ۔ ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو آج کارکن کو راولپنڈی پہنچانے کا حکم۔ مقامی رہنماؤں کی جانب سےکارکنوں کی رہائش اور کھانے کا بندوبست کرنے کی ہدایت جاری ۔ پولیس نے بھی شہر بھر کے تمام ہوٹلز اور سرائے کی نگرانی شروع کردی۔ نیز ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس صرف اور صرف آئینی ترامیم پر بات ہو ۔ یہ صرف اور صرف عمران خان کو تحریک انصاف کو بین کرنا چاہتے ہیں۔
میں کہتا ہوں اس حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔
یہ کیسے آئین کا کیسے تحفظ کر سکتے ہیں۔ اس حکومت کو بٹھایا ہی گیا صرف اور صرف آئین پر حملے کیلئے بٹھا یا گیا ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے کہ وہ سب کے سامنے ہے۔ ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا اغوا کیا گیا۔

آپ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے یہ جو ڈرامے کر رہے ہیں یہ ہونے نہیں دینگے۔ یہ صرف تحریک انصاف کی جنگ نہیں ہے ملک میں آئین اور قانون کی جنگ ہے۔ ہم ہر سطح تک جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا آج پھر بے نتیجہ اجلاس ختم ہو گیا۔ تر کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے مزید کہا کہ
الیکشن کمیشن ایک پارٹی بن چکا ہے۔ یہ جو ملک میں بحران ہے یہ صرف اور صرف الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہے۔ کل جو راولپنڈی میں جلسہ تھا ہمارا لیکن پھر یہ ہمارے ساتھ جو کرتے ہیں سب کو پتا ہے۔
این او سی نہیں جاری کر رہے تو ہم لیاقت باغ احتجاج کریں ۔ یہ احتجاج عدلیہ کی آزادی اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ جو بھی ملک لوٹنے والوں کو سپورٹ کرے گا وہ اتنا ہی قصوروار ہے جتنا لوٹنے والا ہے۔
لوگ آپ سے بھی نفرت کریں گے۔

ہمارے نمبر پورے ہیں۔ میرے پاس غیب کا علم نہیں ہے اللہ بہتر کرے گا۔ جوہمارے ہیں وہ کہیں جانے والے نہیں۔

مزید پڑھیں :نیب ترامیم کےصدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

متعلقہ خبریں