اہم خبریں

اس وقت ملک میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )راہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہیں فراہم کیا جارہا ۔
عام عوام کو یہاں انصاف کیسے ملے گا ؟
توشہ خانہ کا کیس بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر 4 مرتبہ بنایا گیا۔ ایسی مثال کہیں نہیں ملتی۔ تمام کیسز عدالتوں میں جاکر ختم ہوگئے۔ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری نہیں بنتی۔
ان دونوں کیسز میں سزا دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی پر صرف ایک کیس ہے۔ جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کرکے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں۔
بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھ کر بانی پی ٹی آئی کو قرب پہنچانے اور کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر سزا دینی ہے تو دیں۔ ان کو خود بھی معلوم ہے اگر سزا سنائی تو یہ کیس دوسری عدالت سے فوری ختم ہو جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نہیں توڑ سکا۔ ملک میں اس وقت جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کردیا

متعلقہ خبریں