اہم خبریں

کل پی ٹی آئی کا جلسہ ؟این او سی نہیں جاری کر رہے تو ہم لیاقت باغ میں احتجاج کریں،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس صرف اور صرف آئینی ترامیم پر بات ہو ۔ یہ صرف اور صرف عمران خان کو تحریک انصاف کو بین کرنا چاہتے ہیں۔
میں کہتا ہوں اس حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔
یہ کیسے آئین کا کیسے تحفظ کر سکتے ہیں۔ اس حکومت کو بٹھایا ہی گیا صرف اور صرف آئین پر حملے کیلئے بٹھا یا گیا ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے کہ وہ سب کے سامنے ہے۔ ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا اغوا کیا گیا۔

آپ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے یہ جو ڈرامے کر رہے ہیں یہ ہونے نہیں دینگے۔ یہ صرف تحریک انصاف کی جنگ نہیں ہے ملک میں آئین اور قانون کی جنگ ہے۔ ہم ہر سطح تک جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا آج پھر بے نتیجہ اجلاس ختم ہو گیا۔ تر کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے مزید کہا کہ
الیکشن کمیشن ایک پارٹی بن چکا ہے۔ یہ جو ملک میں بحران ہے یہ صرف اور صرف الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہے۔ کل جو راولپنڈی میں جلسہ تھا ہمارا لیکن پھر یہ ہمارے ساتھ جو کرتے ہیں سب کو پتا ہے۔
این او سی نہیں جاری کر رہے تو ہم لیاقت باغ احتجاج کریں ۔ یہ احتجاج عدلیہ کی آزادی اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ جو بھی ملک لوٹنے والوں کو سپورٹ کرے گا وہ اتنا ہی قصوروار ہے جتنا لوٹنے والا ہے۔
لوگ آپ سے بھی نفرت کریں گے۔

ہمارے نمبر پورے ہیں۔ میرے پاس غیب کا علم نہیں ہے اللہ بہتر کرے گا۔ جوہمارے ہیں وہ کہیں جانے والے نہیں۔
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کردیا

متعلقہ خبریں