اہم خبریں

آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کا معاملہ، پانچ رکنی لارجر بینچ 30 ستمبر کو سماعت کریگا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کا معاملہ۔ سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 30 ستمبر کو سماعت کریگا۔

پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس منیب اختر۔ جسٹس امین الدین خان شامل ۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

نظرثانی اپیلوں کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ نیز مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلہ۔ فیصلہ پر عملدرآمد کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ۔

الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو جواب جمع کر انے کا آخری موقع۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی ججز پر بھی فیصلہ آچکا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ عدالت نے سماعت4اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں :سوات میں دہشتگردی کے خطرے کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں