لاہور (نیوزڈیسک) نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) غلام صغیر شاہد نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔محکمہ تعلقات عامہ پہنچنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد نور بھٹی، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں ڈی جی پی آر شاہد کو مختلف شعبہ جات بشمول پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا، ایڈورٹائزنگ سیکٹر، ایڈمنسٹریشن، ٹیکنیکل ونگ اور دیگر محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کو میڈیا میں اجاگر کرنے کے لیے تندہی سے کام کریں۔
مختلف محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں، ان کی حاضری کو یقینی بنائیں اور محکمانہ معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے بروقت ضروری اقدامات کریں۔
پی آئی اے کی نجکاری ایک ماہ کیلئے ملتوی، پیشگی بولی فیس جمع کروانے کی تاریخ 28 اکتوبر مقرر