اہم خبریں

فیکٹ چیک ، کیا اسلام آباد میں کرسٹیز ڈونٹس کو سیل کر دیا گیا ؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )کیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے واقعے کے بعد اسلام آباد میں کرسٹیز ڈونٹس کو سیل کر دیا گیا تھا؟ ایک مقامی ڈونٹ سٹور کے ملازم کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے تضحیک آمیز ریمارکس دیتے ہوئے ایک وائرل ویڈیو کے بعد، ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرسٹیز ڈونٹس نامی اسٹور کو سیل کر دیا گیا تھا۔

تاہم اے بی این نیوز اور روزنامہ اوصاف نے تصدیق کی کہ سٹور کو سیل نہیں کیا گیا اور یہ واقعہ تقریباً 45 روز قبل پیش آیا تھا۔

25 ستمبر کو، ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک اہلکارکرسٹیز ڈونٹس آؤٹ لیٹ کو سیل کر رہا تھا۔ ٹویٹ کرنے والے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ (تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی تھا، “Suo Moto کو Crusteez Donuts میں لیا گیا جو غیر صحت مندانہ خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا تھا ۔)

کرسٹیز ڈونٹس کے مینیجر نے اے بی این نیوز ا اور روزنامہ اوصاف کو بتایا کہ واقعی دکان کو سیل کر دیا گیا تھا لیکن یہ F-6 مرکز، اسلام آباد میں تھا اور اسے انسداد ڈینگی SOPs کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا۔

اے بی این نیوز اور روزنامہ اوصاف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے بھی رابطہ کیا جس نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈونٹ سٹور کو انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر ابتدائی طور پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے 11 ستمبر کو شیئر کی تھی۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اینٹی ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایف 6 میں کارروائی، آؤٹ لیٹ سیل میں ایک شخص گرفتار، ڈی سی اسلام آباد نے لاروا کی افزائش پر سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں :جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا

متعلقہ خبریں