لاہور ( اے بی این نیوز )وائس چانسلرز کی تعیناتیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر آمنے سامنے۔ مریم نواز کا گورنر پنجاب پراپنے وائس چانسلر لگوانے کاالزام۔ کہا وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر پنجاب کو جس پر اعتراض تھامسترد کرسکتے تھے۔ ہر کام میرٹ پر کر رہی ہوں۔ ایم این اے۔ ایم پی اے سب سفارش لاتے ہیں ۔
میں کسی کی سفارش نہیں سنتی۔ صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک میں کام کرتی ہوں۔ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی پر میرا کوئی جھگڑا یا لڑائی نہیں۔ کوئی ایک نام بتادیں جو میں لگانا چاہتا ہوں۔ جو الزامات لگارہے ہیں وہ بھی حلف لیکر نام بتائیں۔
میرے پاس کسی نے 2 کروڑ روپے نہیں بھیجے۔ جس کو بھیجے ہیں اس سے پوچھیں۔ کہا خواہش ہے ان عہدوں پر اچھے لوگ تعینات ہوں۔ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے وائس چانسلر لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ سمری میں سب کچھ لکھ دیا ۔ آئینی ترمیم پر ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرتی رہے دونوں صورتوں میں ساتھ ہیں
مزید پڑھیں :جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا















