اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔
تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے، اس میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار تھے، اب بھی تیار ہیں۔