اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اسرائیل کی مذمت

نیو یارک (  اے بی این نیوز  ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو “فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی مہم” کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔
یہ ملاقات بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک سال سے جاری جنگ نے غزہ کی پٹی کے مکینوں کا محاصرہ کر رکھا ہے، اب یہ تنازع لبنان تک پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈھائی لاکھ بچوں کو سکول لانا ایک چیلنج ہے۔لبنان میں گزشتہ پیر سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق رواں ہفتے اسرائیلی حملوں میں 50 بچوں سمیت 560 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق “وزیراعظم نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے”۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کا جوابدہ ٹھہرائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آزاد اور خودمختار ریاست فلسطین کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے لبنان پر اسرائیل کے ‘تباہ کن’ فضائی حملوں کی بھی مذمت کی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اسرائیل اور حماس جنگ کے بارے میں مزید کہا کہ اس تنازع کو دو ریاستی حل ہی حل کر سکتا ہے۔ پہلے غیر مشروط جنگ بندی اور پھر ریاستی حل، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کئی دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔بدھ کو کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق ’’وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں‘‘۔ پاکستان کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر نے آج اقوام متحدہ میں بہت پرجوش خطاب کیا۔ ترک صدر سے ملاقات میں نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں :جسٹس منصور کی مکمل حمایت کرتے ہیں، راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو احتجاج کریں گے،عمران خان

متعلقہ خبریں