اہم خبریں

میراکوئی مفاد نہیں، صرف میرٹ پر تعیناتیاں چاہتا ہوں، سلیم حیدر خان

لاہور(اے بی این نیوز)پیپلز پارٹی کےگورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ میری کوشش صرف یہ ہے کہ میرٹ پر وائس چانسلرزتعینات کئے جائیں۔

فیصل آباد میں ویمن چیمبر آف کامرس سے خطاب کے دوران میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہروہ اقدام جس سے میرے ملک میں بہتری آئے اس میں بھرپورتعاون کروں گا۔ ملک وقوم کےلیے ہمیں مل کر کام کرنا اور اسے مشکل صورتحال سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا مزیدکہ وائس چانسلر کی تعیناتی جس طرح ہوئی اس پر بہت انگلیاں اٹھیں، میری کوشش ہے کہ میرٹ پر وائس چانسلر لگیں۔

میں پوچھتا ہوں کہ کیاپاکستان میں صرف 20 لوگ ہیں، جو یونیورسٹیاں بدل کر وائس چانسلر بن سکتے ہیں۔

چارٹرڈ آف ڈیموکریسی میں آئینی ترمیم اور عدالتوں کے بارے بہت کچھ طے ہوا، جو چیزیں 18ویں ترمیم میں رہ گئیں وہ اس آئینی ترمیم میں پوری کرنی چاہیں۔

مزید پڑھیں:26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تک موسم کیسا ر ہے گا،محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی

متعلقہ خبریں