اسلام آباد(اے بی این نیوز) آئندہ ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم کردیا گیاہے۔
وفاقی کابینہ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی خودہی فیصلہ کیاکرے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں ہو گا، جبکہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی تھی کہ سینٹ ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے سینیٹ کو اختیارات دیے جائیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ وزارت خزانہ کے ایکٹ میں ترامیم کر کے ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ سینیٹرز کو بھی شامل کیا جائے۔ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اختیار ہے، ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل بھی منظور ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:انتخابی نتائج کا بنیادی ثبوت فارم 45 نہیں بلکہ ڈالے گئے ووٹ ہیں،چیف جسٹس