اہم خبریں

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کر یں گے، صدر مملکت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کر یں گے ۔ صدر مملکت آ صف زرداری کا بیجنگ میں ہونے والے عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ فورم سے ویڈیو خطاب۔ کہا لوگوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے موثر۔ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے پائیدار انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی پائیدار دیکھ بھال۔ موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ تباہ کن سیلابوں۔ شدید بارشوں۔ موسمی حالات نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا۔ پاکستان رکن ممالک کی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے درمیان پائیدار ٹرانسپورٹ تعاون کا حمایتی ہے۔

مزید پڑھیں :چین کا انقلابی قدم، کنول کےپتوں سے بجلی پیدا کرلی،کیسے؟

متعلقہ خبریں