اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نان فائلرز کی کیٹگری ختم ۔ حکومت کا ٹیکس نادہندگان پر15پابندیاں لگا نے کا فیصلہ ۔ابتدائی طور پر ٹیکس نادہندگان پر پانچ پابندیاں لگا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پابندیوں کے اقدام کو آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیے جانے کا امکان۔ جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل۔،
جائیداد، اور بین الاقوامی سفر۔، اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی ہوگی۔ سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ٹیکس نہ دینے والوں کی نگرانی کی جائے گی۔ حج و عمرہ، زیارات ودیگر مذہبی سفر پابندیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ اب ٹیکس نادہندگان معمولی فیس ادا کرکے بچ نہیں سکیں گے۔
مزید پڑھیں :ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کر دی