نیو یارک (رضوان عباسی )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت۔ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی ۔ اجلاس میں دنیا بھر سے سینکڑوں عالمی رہنما اور مندوبین شامل تھے۔ اجلاس میں اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل اسمبلی کے اس اجلاس کا آغاز عالمی امن، اقتصادی چیلنجز اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات پر مباحثے سے ہوا۔
بین الاقوامی برادری کے ساتھ ان اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ اجلاس میں شرکت کے بعد وزیرِ اعظم نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ترقی پذیر ممالک کے سربراہان اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی ۔
ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی مسائل، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، اور علاقائی تنازعات پر گفتگو کی گئی۔
نیز وزیراعظم شہبازشریف اور مالدیپ کے صدر کی ملاقات۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان اورمالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کو فروغ دینے پر زور۔ وزیراعظم کا مالدیپ کیساتھ تجارت،سیاحت،تعلیم اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کااعادہ کیا۔ وزیراعظم اورمالدیپ کے صدر کی ملاقات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
مزید پڑھیں :ری کاؤنٹنگ کےذریعےہماری سیٹیں چھینی جارہی ہیں،زرتاج گل