اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ حکومت جوآئینی عدالت لاناچاہتی ہے یہ دنیامیں کہیں بھی نہیں۔ ان آئینی ترامیم میں سیاسی جماعتیں سٹیک ہولڈرزنہیں ہیں۔
ہمارےججزعالمی سطح کےبہترین ججزہیں۔ ترامیم کےمعاملےپرپی ٹی آئی کےپاس کوئی سٹریٹجی نہیں۔ آئینی عدالت بننےسےپاکستان میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔
8فروری کولوگوں نےبانی پی ٹی آئی کودیکھ کرووٹ دیے۔
بانی کےبیانیےکےبرعکس حکومت متبادل بیانیہ نہیں بناپارہی۔ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ بلاول نےآج کہاں ہمیں19ویں آئینی ترمیم کیلئےدھمکی دی گئی تھی۔
پی پی نےاس وقت آئینی ترمیم کرکےپارلیمنٹ کےہاتھ کاٹ دیے۔
مزید پڑھیں :گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی بڑی بڑی تنخواہوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں