اہم خبریں

مغربی کنارےمیں معصوم فلسطینیوں پرتشددکوروکناہوگا،امریکی صدر جو بائیڈن

نیویارک (اے بی این نیوز    )امریکی صدر نے کہا ہے کہ مغربی کنارےمیں معصوم فلسطینیوں پرتشددکوروکناہوگا۔ امریکی صدرغزہ میں ہزاروں فلسطینی اوربچےانتہائی مشکل حالات سےگزررہےہیں۔
صرف غزہ نہیں بلکہ سوڈان میں بھی بحران کوختم کرناہوگا۔ فلسطینیوں کواپنی ریاست میں رہنےکاحق ملناچاہیے۔ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سخت مشکلات سےگزرہےہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی کےمفادمیں نہیں۔
جوبائیڈن کا بطور امریکی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آخری خطاب،انہوں نے کہا کہ
دہشتگردی اورموسمیاتی تبدیلیوں سےمل کرنمٹناہوگا۔ یوکرین کےعوام کوجنگ اوربھوک کاسامناہے۔ یوکرین میں پیوٹن کی جنگ ناکام ہوچکی ہے۔ دنیامیں آرٹیفشل انٹیلی جنس کیلئےقوانین بنارہےہیں۔
اقتدارمیں رہنےکی خواہش سےزیادہ عوام کواہمیت دینےکی ضرورت ہے۔میں آج آخربار بطورامریکی صدرجنرل اسمبلی سے اجلاس سےخطاب کررہاہوں۔ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دنیاکوماحولیاتی تبدیلیوں کاسامناہے۔
میں نے بطور صدر افغانستان میں جنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہمیں نہیں بھولناچاہیے چیزیوں کوبہترکیاجاسکتاہے۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدےکی فوری ضرورت ہے۔ فلسطینیوں کواپنی ریاست میں رہنےکاحق ملناچاہیے۔
غزہ میں صورتحال خراب ہے مگرسفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔ غزہ کےشہری اوریرغمالی ہولناک صورتحال سےگزررہےہیں۔

مزید پڑھیں :حکومت غیرقانونی طریقےسےنشستیں پوری کررہی ہے،سینیٹرہمایوں مہمند

متعلقہ خبریں