اسلام آباد (اے بی این نیوز )آئی جی اور سیکرٹری سمیت گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہ اور الاؤنسز عوامی نمائش پر
گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس اور سیکرٹریٹ میں 49 افسران ہیں، گریڈ 22 کے 16 افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ 49 افسران کو 39.6 ملین روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ دی گئی۔
دستاویز کے مطابق ایوان صدر میں تعینات محمد شکیل ملک کی تنخواہ سب سے زیادہ ہے، شکیل ملک کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 90 ہزار 634 روپے ہے۔
سندھ کے چیف سیکریٹری 7 لاکھ 75 ہزار ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں، سندھ کے چیف سیکریٹری کو اسکواڈ کے ساتھ سرکاری گاڑی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :پاک فوج دشمنوں کےتمام عزائم کوناکام بنادےگی،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر